Mar ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • ایرانی ویکسین کے دوسرے مرحلے کی انسانی آزمائش عنقریب مکمل

ایرانی ماہرین کے تیار کردہ کورونا ویکسین کوو ایران برکت کی انسانی آزمائش کا دوسرا مرحلہ ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

بہ بات تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ انسانی آزمائش کے سربراہ ڈاکٹر حامد حسینی نے اتوار کو ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق کوو ایران برکت کی انسانی آزمائش کا دوسرا مرحلہ بیس اپریل تک مکمل اور رضاکاروں کی مطلوبہ تعداد کو ویکسین لگادی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ہماری ساری توجہ اس بات پر ہے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے جبکہ تیسرے مرحلے میں ہم اس ویکسین کے موثر ہونے کا جائزہ لیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ کووایران برکت ویکسین کی انسانی آزمائش کے دوسرے مرحلے کا آغاز انیس مارچ کو ہوا تھا جس کے تکمیل کے فورا بعد تیسرے مرحلے کی انسانی آزمائش شروع کردی جائے گی۔

ایران کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کوو ایران برکت کی انسانی آزمائش کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد،  دوسرے اور تیسرے مرحلے کی آزمائش کی اجازت دے دی ہے۔

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس