Mar ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • روسی ویکسین کی ایران آمد کا سلسلہ جاری ہے

روس کی کورونا ویکسین اسپوٹنیک وی کی کھیپوں کا ایران آمد کا سلسلہ جاری ہے-

روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے ماسکو کے اسلامک سینٹر میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ جشن نوروز کی تقریبات میں کہا کہ اسپوٹنیک وی روسی ویکسین ایران بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

روس میں ایران کے سفیر نے مزید کہا کہ روسی ویکسین ایران بھیجے جانے کے ساتھ ہی ایران میں اسپوٹنیک وی ویکسین کی مشترکہ پروڈکشن شروع کیے جانے کا موضوع بھی سنجیدگی سے زیرغور ہے اور آئندہ مہینوں میں ایران میں بھی اس کی مشترکہ پیداوارشروع کردی جائے گی ۔

ایرانی سفیر کاظم جلالی نے ایرانیوں اور روس کی فارسی زبان بولنے والی قومیتوں کو نئے شمسی سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے جس سال کو پیداوار اور رکاوٹوں کے ازالے کا سال قرار دیا ہے اس سال میں ہم اپنی کوششیں دوگنا کردیں گے تاکہ دوطرفہ تعلقات خاص طور سے ایران و روس کے درمیان تجارت و اقتصاد کے شعبوں میں باہمی روابط میں غیرمعمولی فروغ کا مشاہدہ کریں-

ٹیگس