Mar ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۸ Asia/Tehran
  •  دفاعی محاذ پر ایران کی اینٹی ایرکرافٹ فورس کا کردار

ایران کی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ دفاعی محاذ پر ایران کی اینٹی ایرکرافٹ فورس کے جوان ایرانی قوم کے اقتدار کی علامت ہیں۔

ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر علی رضا صباحی فرد نے تہران کے جنوب میں واقع قم کے فردو اینٹی ایرکرافٹ یونٹ کا معائنہ کرتے وقت ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی امنگوں کو پورا کرنے اور اہداف و مقاصد کے حصول میں اینٹی ایئرکرافٹ فورس، ملک کے دفاع میں فرنٹ لائن پر ہے اور ایرانی قوم کے اقتدار کی علامت ہے۔

انھوں نے ایران کی مسلح افواج کی آمادگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی اینٹی ایرکرافٹ فورس کے جوانوں کی توانائی، دفاعی طاقت کا تحفظ، دشمن تک پہنچ، دشمن کو بروقت انتباہ دینے اور دشمن کے ہر اقدام کا جواب دینے میں دفاعی طاقت و توانائی کے قیام کا باعث بنی ہے۔

انھوں نے دفاعی طاقت کو قومی اقتدار کا مظہر قرار دیتے ہوئےکہا کہ ایران کی دفاعی طاقت، عوام کے لئے سیکورٹی کی مضبوط پشتپناہ ہے۔

ٹیگس