ہوا کو صاف اور جراثیم پاک کرنے والا نظام تیار
ایران کی ایک نالج بیس کمپنی نے کولڈ پلازما کے ذریعے ہوا کو صاف اور جراثیم سے پاک بنانے والا سسٹم تیار کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق مذکورہ نالج بیس کمپنی کی مینیجنگ ڈائریکٹر فرشتہ سادات نے بتایا ہے کہ پلازما ٹیکنالوجی کے حامل اس ایئر پیوری فائر سسٹم میں کسی بھی کیمیائی مادے کے اضافے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم ہوا کو اپنے اندر کھینچتا ہے اور صاف اور جراثیم سے پاک کرکے باہر پھینک دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کولڈ پلازما ٹیکنالوجی ماحول دوست ہے اور ماحولیات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
فرشتہ سادات کا کہنا تھا کہ یہ سسٹم ہر قسم کی ناگوار بدبو اور حتی صعنتی آلودگیوں کو بھی ہوا سے پاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم پڑوسی ملک عراق کو برآمد بھی کیے جاچکے ہیں جبکہ اس کے متعدد نمونے آزمائشی طور پر، قطر اور ترکی کو بھی فراہم کیے گئے ہیں۔