Apr ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۷ Asia/Tehran
  • آئي اے ای اے کا دعوی: ایران نے نطنز میں پیشرفتہ سینٹری فیوجز کے ذریعے ا‌‌فزودگي بڑھا دی ہے

جوہری توانائي کی عالمی ایجنسی نے جمعرات کی شام رپورٹ دی کہ ایران نے پیشرفتہ سینٹری فیوجز کے ذریعے نطنز کے ایٹمی مرکز میں یورینیم کی افزودگي کا عمل بڑھا دیا ہے۔

روئٹرز نے آئی اے ای اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران نے چوتھے کاسکیڈ یا کلسٹر کے ساتھ آئي آر- دوایم سینٹری فیوجز کے ذریعے یورینیم کی افزودگي شروع کر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایران نے یہ دو کلسٹر نطنز میں نصب کر دیے ہیں لیکن ابھی ان کے ذریعے افزودگی کا عمل شروع نہیں کیا ہے۔ اس وقت نطنز کے ایٹمی پلانٹ میں مختلف جدید سینٹری فیوجز کے ذریعے یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری ہے۔

آئی اے ای اے نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اکتیس مارچ کو ایران نے آئي آر ٹو ایم کے نام سے موسوم چوتھے کلسٹر میں ہیگزا فلورائیڈ گیس ڈالنی شروع کر دی ہے جو یورینیم کی افزودگي کے عمل کا ابتدائي حصہ ہے۔

ٹیگس