ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کا آنلان اجلاس
ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کا آنلائن اجلاس شروع ہوگیا ہے ۔
نائب وزرائے خارجہ اور وزارت خارجہ کے ڈائرکٹروں کی سطح پر ہونے والے اس اجلاس میں ایران اور گروپ چارجمع ایک کے وفود موجود ہیں اور اس کی سربراہی یورپی یونین کا نمائندہ وفد کر رہا ہے ۔
اس اجلاس میں ایران کے وفد کے سربراہ نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کر رہے ہیں جبکہ اجلاس کی سربراہی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل 'انریک مورا' کر رہے ہیں ۔
اس سے قبل جاپان کی کیودو نیوز ایجنسی نے اس اجلاس کے انعقاد کی خبر دی تھی اور اعلان کیا تھا کہ ایران اور یورپ کے اعلی حکام پیر کو جرمنی میں ایک دوسرے سے ملاقات کی تھی جس میں دوہزار پندرہ میں ہونے والے ایٹمی سمجھوتے کو ایک بار پھر زندہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
دوسری جانب یورپی یونین نے بھی ایک بیان جاری کر کے ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی جانب اشارہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس اجلاس میں ایٹمی سمجھوتے میں امریکہ کی ممکنہ واپسی کا مستقبل واضح ہو جائے گا۔
اس اجلاس میں ایران اور چین ، فرانس، جرمنی ، روس اور برطانیہ کے نمائندے موجود ہیں۔