امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں پر عمل بند کیا جائے: فرانس کو ایران کی نصیحت
Apr ۰۳, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۷ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو نصیحت کی ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں ویانا میں آئندہ مذاکرات میں تعمیری موقف اختیار کریں۔
محمد جواد ظریف نے سنیچر کے روز فرانس کے وزیر خارجہ جان ایوو لودریان سے ٹیلی فونی رابطہ کر کے ان سے کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں تعمیری رخ اپنائيں۔ انھوں نے اس سلسلے میں سنیچر کو ایک ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ آج میں نے فرانس کے وزیر خارجہ جان ایوو لودریان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ان سے کہا کہ وہ ویانا کی آئندہ نشست میں ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں تعمیری موقف کا مظاہرہ کریں۔
ظریف نے مزید کہا کہ میں نے فرانس سے کہا ہے کہ وہ اس سمجھوتے کے سلسلے میں اپنے وعدوں کا احترام کرے اور امریکہ کی جانب سے عائد کی گئي غیر قانونی پابندیوں پر عمل کرنا بند کرے۔