ایران اور پاکستان کی مشترکہ بحری مشقیں
ایران اور پاکستان کی بحری فورسز کے درمیان مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی بحریی فورسز کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد ہوگا۔
ایرانی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، ایران اور پاکستان کی مشترکہ بحری مشقیں آنے والے دنوں میں بندرعباس اور لارک جزیرے میں تعلیمی اور انٹیلیجنس تجربات کے تبادلے، خطے کی سمندری تجارتی لائز کو محفوظ بنانے، دونوں ممالک کے مابین ہم آہنگی اور گہرے تعلقات کو بڑھانے کے مقصد سے آئندہ دنوں میں منعقد کی جائے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے انٹیلیجنس- فوجی بحری بیڑا کل بروز ہفتہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلے نیول زون میں باضابطہ استقبال کیساتھ لنگرانداز ہوا۔
پاکستان بحری بیڑا دو بحری جہازوں پرمشتمل ہے جو باہمی و دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے سنیچر کو بندر عباس کے ساحل پر پہنچا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی جیٹی پر لنگرانداز ہوا ہے ۔
پاکستانی بحری بیڑا 3 سے 6 اپریل تک بندرعباس میں موجود رہے گا کہ جو علاقے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ بھائی چارے اور محبت و دوستی کے پیغام کا حامل ہے ۔