اراک کا ایٹمی ری ایکٹر کولڈ ٹیسٹ کے لیے تیار ہے
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اراک کا ترقی یافتہ ایٹمی ری ایکٹر کولڈ ٹیسٹ کے لیے آمادہ ہے۔
مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان بہروز کمالوندی کا کہنا تھا کہ اراک کے ترقی یافتہ ایٹمی ری ایکٹر کا کولڈ ٹیسٹ بہت جلد انجام دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی نے پابندیوں کے خاتمے کے اسٹریٹیجک قانون کی منظوری کے فورا بعد، اس پر عملدرآمد کے لیے لازمی اقدامات کی انجام دہی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔
بہروز کمالوندی نے بتایا کہ قانون کی پہلی شق کے تحت بیس فی صد یورینیم افزودہ بنانے کا کام پہلے دن شروع کردیا گیا تھا اور ہم اب تک پچپن کلو گرام بیس فی صد افزودہ یورینیم تیار کر چکے ہیں۔
بہروز کمالوندی کا کہنا تھا کہ یورینیم افزودگی کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ہم ایٹمی معاہدے سے پہلے کے مقابلے میں تیس فی صد زیادہ گنجائش کے ساتھ بیس فیصد افزودہ یورینیم بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران ساڑھے سولہ ہزار یونٹ کے حساب سے بیس فی صد افزودہ یورینیم تیار کر رہا ہے جبکہ ایٹمی معاہدے سے قبل یہ گنجائش بارہ ہزار یونٹ تھی۔