Apr ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۸ Asia/Tehran
  • قدم بہ قدم عمل کرنے کا معاملہ کافی پہلے الگ رکھ دیا گيا ہے: عراقچی

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے آئي اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایران اور جوہری توانائي کی عالمی ایجنسی کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

عباس عراقچی نے جمعرات کی شام آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی سے ملاقات کے بعد کہا کہ فریقین کے درمیان اختلافی مسائل اور بعض سوالوں کے سلسلے میں تعاون جاری رہے گا لیکن قدم بہ قدم عمل کرنے کے معاملے کو کافی پہلے ہی درکنار کیا جا چکا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گروسی کے ساتھ ان کی ملاقات اچھی رہی ہے۔ عراقچی نے بتایا کہ اس وقت جو مذاکرات جاری ہیں اگر اس میں ہم کسی نتیجے تک پہنچے تو آئي اے ای اے کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہوں گي اور اسی لیے ایجنسی کے سربراہ کو مذاکرات کی صورتحال سے مطلع کرنا ضروری تھا تاکہ وہ اپنا کردار اچھی طرح سے ادا کر سکیں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران کے اور آئی اے ای اے کے درمیان کچھ دوسرے مسائل بھی ہیں اور ایجنسی کے کچھ سوال بھی ہیں اور اس ملاقات میں ان چیزوں کے بارے میں بھی گفتگو ہوئي۔ اس ملاقات کے بعد آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی نے بھی کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی اور فیکٹ چیکنگ کا کام جاری رہے گا۔

ٹیگس