Apr ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  •  ہمیں امریکہ پر ذرہ برابر بھی اعتماد نہیں ہے ؛ ایران

آئی اے ای اے میں ایران کے مندوب کاظم غریب آبادی نے کہ ہمیں امریکہ پر ذرہ برابر اعتماد نہیں ہے۔

آئی اے ای اے میں ایران کے مندوب کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے فریقوں پر واضح کردیا گیا ہے کہ تہران تمام امریکی پابندیوں کا بیک وقت خاتمہ چاہتا ہے۔

خامنہ ای ڈاٹ آئی آر نامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کاظم غریب آبادی نے ایک بار پھر کہا کہ، ایران نہ تو ایٹمی معاہدے سے باہر نکلا ہے اور نہ ہی اس نے اس معاہدے کی خلاف وزری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کرتا رہا ہے جبکہ امریکہ نے نہ صرف یہ کہ ایٹمی معاہدے کو توڑا ہے بلکہ ایرانی عوام کے خلاف مخاصمانہ پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں۔

آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں واضح کردیا گیا ہے کہ تہران تمام پابندیوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک پابندیوں کے خاتمے کا یقین حاصل ہونے کی بات ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ، ایران تیل کی فروخت کے معاہدے اور تیل فروخت کرسکے، اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بینکاری چینلوں کے ذریعے اندرون ملک منتقل ہو اور ہم جہاں چاہیں اپنے اثاثوں کو خرچ کریں۔

آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل مندوب نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہمیں امریکہ پر ذرہ برابر اعتماد نہیں ہے، کیونکہ واشنگٹن اپنی خارجہ پالیسی کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پابندیوں کے حربے کو نہ صرف ایران بلکہ دنیا کے بہت سے ملکوں کے خلاف استعمال کرتا آیا ہے۔

ٹیگس