ایران ؛ ایٹمی ٹیکنالوجی کا قومی دن !
ایران میں آج ایٹمی ٹیکنالوجی کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔
آج سے پندرہ سال قبل نو اپریل دو ہزار چھے کو ایرانی سائنسدانوں نے تجرباتی بنیادوں پر ایٹمی سائیکل کی تکمیل میں کامیابی حاصل کی تھی۔
آج ایران سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں سربلندی کے ساتھ کھڑا ہے اور اسٹیم سیل، نینوٹکنالوجی اور مختلف اقسام کی نیوکلیئر میڈیسن کی تیاری کی جدید ترین ٹیکنالوجی رکھنے والے ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔
ایران ملکی ضرورت کی نیوکلیر میڈیس کی تیاری میں نہ صرف خودکفیل ہوگیا بلکہ دنیا کے دیگر ملکوں کو برآمد کرنے کے بھی قابل ہے۔ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے دیگر شعبوں میں ایران تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے۔
ایران کے ایٹمی سائنسدانوں نے حالیہ برسوں کے دوران ملک کی سائنسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے لیے ضروری ایٹمی مواد اور مصنوعات کی تیاری کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔
پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال کے تمام میدانوں میں ایران پوری توانائی اور رفتار کے ساتھ آگے کی جانب قدم بڑھا رہا ہے۔