Apr ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکہ اور آئی اے ای اے ایران کے قرض دار ہیں، صدر ڈاکٹر حسن روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی ایران کی قرض دار ہے اور امریکہ، یورپی و صنعتی ممالک کو چاہئے کہ ان کی گردن پر ایرانی قوم کا جو حق ہے وہ ادا کریں

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کے روز نئی جوہری مصنوعات سے استفادے  کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی اے ای اے، امریکہ اور بڑے صنعتی ممالک کو چاہئے کہ ان کی گردن پر جو ایران کا حق ہے اسے ادا کریں انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک اگر درست غوروفکر کریں تو اس نتیجے پر پہنچ جائیں گے کہ ایران کی جوہری صنعت کے بارے میں ان کی تشویش بلاوجہ  ہے اور وہ اگر ایران میں نافذ اسلامی جمہوری نظام کے مقاصد اور نظریات و عقائد پر توجہ دیں تو ان ممالک میں کوئی حساسیت ہی پیدا نہیں ہونی چاہئے۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ یورپ و امریکہ خود جوہری ٹیکنالوجی کو دیگر مقاصد کے لئے استعمال کرتے رہے ہیں اس لئے ہمارے بارے میں بھی ان کی وہی سوچ ہے اور وہ تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

صدر ایران نے کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی کے ایرانی مقاصد، روز اول سے ہی واضح رہے ہیں اور اس ٹیکنالوجی کو پرامن مقاصد منجملہ صنعت، زراعت، میڈیکل اور توانائی کے شعبوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس