نطنزایٹمی پلانٹ ميں تخریبکاری کرنے والےعوامل کی شناخت
نطنز ایٹمی پلانٹ میں تخریبکاری کرنے والے عناصر کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں: انٹیلیجنس منسٹری
اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس منسٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے نطنز ایٹمی پلانٹ میں خلل اندازی کرنے والے فرد کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطاابق شہید احمدی روشن کمپلکس میں بجلی کی ترسیل کے شعبے میں خلل ڈالنے والے عوامل کا پتا چل گیا ہے۔
وزارت اطلاعات کے ایک اعلی افسر نے بتایا ہے کہ نطنز ایٹمی پلانٹ میں شہید احمد روشن کمپلکس میں برقی رو کے نظام میں رخنہ اندازی کرنے والے فرد کی شناخت کرلی ہے اور اب مذکورہ فرد کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس منسٹری کے اس اعلی عہدیدار نے نطنز ایٹمی پلانٹ کے حادثے کی تحقیقات پر مامور ماہرین کی کمیٹی نے بجلی کی فراہمی میں رخنہ اندازی کے طریقہ کا پتا لگا لیا ہے اور متاثرہ کمپلکس میں خرابی کو دور کرکے سسٹم کو دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔