روس ایران تعلقات میں فروغ کا ایک نیا باب
Apr ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان ایک ثقافتی مرکز کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان ایک ثقافتی مرکز کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ہونے والے ایک سمجھوتے پر ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ایران کے دورے پر آئے ہوئے ان کے ہم منصب سرگئی لاوروف نے دستخط کیے ۔
دونوں وزرائے خارجہ نے ثقافتی مراکز کی سرگرمیوں کا فریم ورک بھی طے کیا۔
ظریف اور لاوروف نے شام ، یمن اور افغانستان سمیت مختلف بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کے علاوہ مختلف امور پر بات چیت کی۔
انہوں نے معاشی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔