یورپ کی نئی پابندیوں پر ایران کا رد عمل  
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i384505-یورپ_کی_نئی_پابندیوں_پر_ایران_کا_رد_عمل
ایران نے کہا ہے کہ نئی پابندیاں ایٹمی ڈيل کی روح کے منافی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۴:۱۱ Asia/Tehran
  •  یورپ کی نئی پابندیوں پر ایران کا رد عمل  

ایران نے کہا ہے کہ نئی پابندیاں ایٹمی ڈيل کی روح کے منافی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف یورپ کی جانب سے عائد کردہ نئی پابندیاں ایٹمی ڈیل کو کمزور کرنے کے معنی میں ہيں۔

سید عباس عراقچی نے پریس ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی نام نہاد انسانی حقوق سے متعلق پابندیاں

ایٹمی سمجھوتے کے تعلق سے گویا ایٹمی ڈیل کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بہانے گزشتہ پیر کو ایران کے آٹھ شہریوں اور تین اداروں کے خلاف پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔