Apr ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران ہر قسم کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے: سربراہ مسلح افواج

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ایرانی فوج دشمنوں کی ہر طرح کی جارحیت و دھمکی کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے مکمل آمادہ ہیں۔

  ایران کی مسلح افواج  کے سربراہ میجر جنرل حسین باقری نے جمعے کے روزایرانی فوج کے قومی دن کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کے نام مبارکبادی کے اپنے پیغام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ایران کی فوج کو ملک کی سلامتی اور ایرانی عوام میں پائے جانے والے غیر معمولی احساس تحفظ و سکون کی ضامن قرار دیا انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ایرانی فوج دشمنوں کی ہر طرح کی جارحیت و دھمکی کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے مکمل آمادہ ہیں۔

ایران کی مسلح افواج  کے سربراہ میجر جنرل حسین باقری کے پیغام میں آیا ہے کہ ملک کی آزادی اور ارضی سالمیت کے دفاع کے مختلف شعبوں میں وفادار و فداکار فوج کی قابل فخر کارکردگی اور انقلاب مخالف مسلح عناصر اور اسی طرح ایران کو لاحق خطرات کے مقابلے  میں خاص طور سے مقدس آٹھ سالہ دفاع کے دور اور اس کے بعد کے برسوں میں مختلف شعبوں میں مسلح افواج کا کارنامہ ایک گرانقدر راہ گشا سرمایہ اور خدمت کی مشتاق نسلوں کے لئے ایک الہام بخش ذریعہ ہے۔

ایران کی مسلح افواج  کے سربراہ میجر جنرل حسین باقری کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی مجموعی طاقت و توانائی نے، جو فرنٹ لائن پر موجود طاقتور سپاہ کے جوانوں کی موجودگی سے ملک کی دفاعی طاقت و توانائی میں قابل ذکر اضافے کے ساتھ وجود میں آئی ہے، بین الاقوامی صیہونیزم کے خطرات پیدا کرنے کی توانائی اور عزم و ارادے کو خاک میں ملا دیا ہے۔ 

اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے ایرانی سال تیرہ سو اٹھاون کو جاری کئے جانے والے پیغام سے ایران کی فوج میں نئی جان اور جوش و جذبہ بڑھا ہے اور اسی بنا پر ایران میں انتیس فروردین مطابق سترہ اپریل کی تاریخ، یوم مسلح افواج سے منسوب ہوئی۔

ٹیگس