Apr ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران ، افغانستان میں وسیع البنیاد امن کا حامی ہے : جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان میں وسیع البنیاد امن کی حمایت کرتا ہے -

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے رائے سینا اجلاس دوہزاراکیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ کچھ بات چیت ہوئی ہے جو ایران کے قومی مفاد اور انھیں افغانستان میں وسیع البنیاد قیام امن کے لئے راضی کرنے کے لئے تھی -

انہوں  نے کہا کہ طالبان کو افغانستان میں قیام امن کا حصہ ہونا چاہئے تاہم اس امن کے عمل کا کنٹرول  طالبان  کے ہاتھ میں نہیں ہونا چاہئے۔

وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران ، طالبان اور دیگر گروہوں بالخصوص حکومت افغانستان کی خاطر کسی بھی طرح کا اجلاس بلانے کے  لئے تیار ہے تاکہ اس ملک میں آئین کے دائرے میں قیام امن کے حصول کو آگے بڑھانے کے لئے سنجیدہ مذاکرات ہو سکیں ۔

جواد ظریف نے کہا کہ افغانستان کے مختلف گروہوں کو چاہئے کہ وہ جو چاہتے ہیں اس کے لئے اتفاق رائے پیدا کریں اور پھر اسے عملی جامہ پہنانے کے طریقہ کار کی تفصیلات پرغور کریں ۔

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ علاقے کے ممالک کو افغانستان کی مدد کرنا چاہئے اوراس ملک میں قیام امن کے لئے علاقے میں اتحاد ہونا چاہئے۔  

 

ٹیگس