روس پر پابندی نا منظور: ایران
Apr ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
ایران نے روس کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی حکومت کی جانب سے روس کے خلاف نئی پابندیوں کو غلط اقدام قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بظاہر امریکی حکومت دوسرے ممالک کے خلاف بے بنیاد بہانوں کے تحت پابندیاں عائد کرنے کے رویے کی عادی ہوچکی ہے ۔
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ میں حکومت کی تبدیلی بھی اس رویہ کو درست کرنے میں موثر واقع نہيں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے حالیہ انتخابات میں ٹرمپ کو جتوانے کی کوششوں کا الزام لگا کر روس کے خلاف تادیبی اقدامات انجام ديئے ہيں جن کا روس نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے۔