Apr ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • ایرانی سپرکمپیوٹر سیمرغ، آزمائش کے آخری مرحلے میں داخل

ایرانی ماہرین کا تیار کردہ سپر کمپیوٹر سیمرغ، تجربات کے ‏آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

تہران کی امیر کبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے چانسلر ڈاکٹر احمد معتمدی نے بتایا ہے کہ سپرکمپیوٹر سیمرغ طے شدہ پروگرام کے مطابق اپنی تکمیل اور آزمائش کے مراحل طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمرغ کی رونمائی مئی کے وسط میں کی جائے گی ۔

امیر کبیر یونیورسٹی کے چانسلر نے کہا کہ سپرکمپیوٹر کی تیاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور ہماری ٹیم اس پر پوری تندھی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمرغ، مصنوعی ذہانت سے لیس ہوگا اور اسے ہرقسم کے ڈیٹا اینالیسز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

ٹیگس