Apr ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ختم

ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ویانا میں ختم ہوگیا ہے اور مذاکرات میں شریک وفود ضروری صلاح و مشورے کے لیے اپنے اپنے ملکوں کو واپس لوٹ گئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا ایک اوردورمنگل کو منعقد ہوا جس میں معاہدے کی بحالی کے لیے اب تک کی کوششوں کیا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے آئندہ ہفتے مذاکرات کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

اجلاس میں شریک ایرانی وفد کے سربراہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے ایک بار پھر ایران کے موقف پر زور دیا۔

انہوں نے کہا تمام تر دشواریوں اور چیلنجوں کے باجود اب تک کے مذاکرات حوصلہ افز رہے ہیں۔

سید عباس عراقچی نے واضح کیا کہ جیسے ہمیں محسوس ہوا کہ مذاکرات ناجائز مطالبات، وقت کشی اور غیر منطقی سودے بازی کی سمت جارہے ہیں، ایرانی وفد مذاکرات سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اجلاس کے اختتام پر چار جمع ایک اور ایران کے مذاکراتی وفود ضروری صلاح و مشورے کے لیے اپنے اپنے ملکوں کو واپس لوٹ گئے ہیں۔

ٹیگس