Apr ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • دنیا کو کیمیائی ہتھیاروں سے پاک کرنے سے متعلق ایران کی تاکید

ایران نے دنیا کو کیمیائی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر ایک مرتبہ پھرتاکید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور محسن بہاروند نے کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق کنونشن کے رکن ممالک کی 25 ویں سالانہ کانفرنس کے موقع پر اس تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل فرنانڈو آریاس کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں

کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق کنونشن پر پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے اور کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق کنونشن کے مطالبوں کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ کیمیائی ہتھیاروں سے پاک دنیا کیلئے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخائر کی مکمل تباہی ضروری ہے اس لئے کہ اس کے بغیر دنیا کو مہلک جوہری ہتھیاروں کے وجود سے پاک نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیگس