Apr ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۰:۱۶ Asia/Tehran
  • صیہونی غاصبوں فلسطینیوں پر حملے بند کرو

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینیوں اور مسجد الاقصی کے خلاف ناجائز صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان غیر انسانی اقدامات کے جلد ازجلد خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

 سعید خطیب زادے نے اپنے بیان میں جرائم پیشہ صیہونیوں کے خلاف فلسطینی عوام خصوصا بیت المقدس کے باشندوں اور نوجوانوں کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے عالمی اداروں اور تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے غیر انسانی اقدامات  اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کا سلسلہ بند کرانے کے لیے آگے آئیں۔  

انہوں نے سرزمین فلسطین پر صیہونیوں کے ناجائز قبضے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ، سرزمین فلسطین کی مکمل آزادی تک مزاحمتی محاذ کی حمایت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ 

 ایران کی وزارت خارجہ نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ فلسطین ، فلسطینیوں کا ہے اور اس پرغاصب صیہونیوں نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے اصل باشندوں کے درمیان استصواب رائے کا انعقاد ہی مسئلہ فلسطین کے حل کا واحد راستہ ہے۔

ٹیگس