ایران کے وزیر خارجہ کی امیر قطر سے ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کی شب دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
نیوز ایجنسی فارس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امیر قطرکے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران اور دوحہ کے درمیان، سیاسی اور اقتصادی شعبے سمیت تمام میدانوں میں تعلقات کے فروغ کی بے پناہ گنجائش موجود ہے
انہوں نے کہا کہ ایران اور قطر کے درمیان تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد نے اس ملاقات میں خطے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ نے نیز ایران اور چار جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تہران کے موقف کو کھل بیان کیا۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اس ملاقات میں دوحہ اور تہران کے درمیان علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اتوار کی شام اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے سب ہی معاملات پر بات چیت کی گئی۔