Apr ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • ویانا میں ایٹمی مذاکرات کا نیا دور

ایران، روس اور چین کے مذاکراتی وفود کے سربراہوں کا سہ فریقی اجلاس ویانا میں منعقد ہوا جبکہ ایران اور چار جمع ایک گروپ کے اجلاس کا پہلا دور مکمل ہوگیا ہے -

ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس سے قبل ایران روس اور چین کے وفود کے سربراہوں کی شرکت سے  ایران کے نمائندہ دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس کے شرکا نے ایٹمی معاہدے میں امریکا کی واپسی اور ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔ 

بعد ازاں ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا پہلا دور منعقد ہوا جس میں فریقوں نے مذاکرات کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا چار جمع ایک گروپ کے اجلاس کے شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکراتی عمل کو تیز کیا جائے اور پابندیوں کے خاتمے نیز ایٹمی امور سے متعلق ماہرین کی کمیٹیاں جلد سے جلد کسی نتیجے پر پہنچ کر رپورٹ کمیشن کے سپرد کریں -

واضح رہے کہ ایران پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ اگر مذاکرات کو طول دینے کی کوشش کی گئی تو وہ اس سے الگ ہوجائے گا اس جلاس کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی طرح کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی-

ٹیگس