Apr ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • بیرونی افواج کی موجودگی علاقے کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے ؛ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ کا بیان

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے بیرونی افواج کی موجودگی کو خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

خلیج فارس ہمارا گھر نامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر محمد باقر قالی باف کا کہنا تھا کہ خلیج فارس ایرانی قوم کے جگر کا ٹکڑا ہے اور اس بہادر قوم نے، علاقائی اور عالمی سلامتی کے تحفظ کی خاطر اپنے پیاروں کی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم خلیج فارس ہمارے لیے انتہائی اہم ہے لیکن اس سے بھی زیادہ اہم دن وہ ہوگا جب اس خطے سے بیرونی افواج باہر نکل جائیں گی۔

ایران کے اسپیکرنے خلیج فارس کو انتہائی حساس، اسٹریٹیجک اور اہم علاقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی افواج اور خاص طور سے امریکی فوجیوں کی موجودگی سے اس خطے کی امن و سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا تمام غیر ملکی فوجیوں کا انخلا اس علاقے کے عوام کے لیے خوشی کا دن ہوگا۔

 

ٹیگس