Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۰:۱۶ Asia/Tehran
  • اطلاع: قائد انقلاب اسلامی کا براہ راست خطاب آج

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج بروز بدھ 16 جون کو ٹی وی چینلز کے ذریعہ براہ راست قوم سے خطاب فرمائیں گے۔

اس براہ راست خطاب میں قائد انقلاب اسلامی اہم قومی و عالمی مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔

یہ خطاب ایران کے وقت کے مطابق شام 7 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق شام 7 بجکر 30 منٹ پر جبکہ ہندوستان کے وقت کے مطابق 8 بجے براہ راست نشر کیا جائیگا۔

ناظرین اس خطاب کو اردو ترجمے کے ساتھ سننے کے لئے سحر اردو ٹی وی کو فالو کرنے کے علاوہ ویب سائٹ پر دیئے گئے آپشن لائیو/ live سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

 

ٹیگس