کورونا ویکسین کی سب سے بڑی کھیپ چین سے ایران پہنچ گئی
ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی(Iranian Red Crescent ) کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے آغاز کے بعد چین سے کورونا ویکسین کی سب سے بڑی کھیپ ایران پہنچ گئی۔
ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی(Iranian Red Crescent ) کے سیکریٹری جنرل محمد حسن قوسیان مقدم نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے آغاز کے بعد چین سے کورونا ویکسین کی سب سے بڑی کھیپ آج ایران پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کھیپ ایک ملین ڈوز ویکسین پر مشتمل ہے۔اور اب تک ملک میں روس، ہندوستان اور چین کی ویکسینوں کے استعمال کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اجازت نامے جاری کئے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران میں کورونا ویکسینیشن کاعمل 9 فروری سے شروع ہوا جو تا حال بدستور جاری ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ایران میں اب تک 8 لاکھ 89 ہزار 95 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 2 لاکھ 11 ہزار 822 افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز دی جا چکی ہے۔ اس طرح ایران میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 917 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔