امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق رپورٹ بے بنیاد ہے: ایران
May ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایران اور امریکہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے سے متعلق رپورٹ کی تصدیق نہیں کی۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے بعض ذرائع ابلاغ میں ایران اور امریکہ کے مابین 8 قیدیوں کے تبادلے اور تہران کے منجمد کیے گئے 7 ارب ڈالر جاری کرنے سے متعلق ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کی تصدیق نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ دونوں ممالک کے مابین قیدیوں کے جامع تبادلے پر زور دیا ہے۔
مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ ایران نے کئی بار دونوں ملکوں کے قیدیوں کے تبادلے کی بات کی تاہم امریکہ اس حوالے سے لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔
واضح رہے کہ اکثر ایرانی امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں امریکی جیلوں می قید ہیں۔