May ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • مسئلہ فلسطین کی اہمیت پر زور

عالمی اسلامی بیداری اسمبلی کے سیکریٹری جنرل علی اکبر ولایتی نے مسئلہ فلسطین کو اسلامی دنیا کا اہم ترین مسئلہ قرار دیا ہے۔

عالمی اسلامی بیداری اسمبلی کے سیکریٹری جنرل علی اکبرولایتی نے اتوار کو " یوم قدس، یوم مستضعفین''  کے زیر عنوان آن لائن اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یوم قدس درحقیقت یوم اللہ ہے ۔

انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پراسلامی دنیا کے اہم ترین مسئلے کی حیثیت سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

عالمی اسلامی بیداری اسمبلی کے سیکریٹری جنرل اور ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹرعلی اکبرولایتی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ انھوں نے کہا کہ تاریخ  بشریت میں وحشیانہ ظلم و تشدد اور غاصبانہ قبضے کے اتنے طولانی دور کی مثال نہیں ملتی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ظلم و تشدد کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی مزاحمت اور استقامت بھی لاثانی ہے جو یقینا ثمر بخش ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ آزادی قدس کو امت اسلامیہ کی وحدت کا مرکز ہونا چاہئے۔

 

ٹیگس