May ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۸ Asia/Tehran
  • فلسطین کے بارے میں ایران کا دو ٹوک موقف

فلسطینی مسئلے کا واحد منصفانہ حل استصواب رائے ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے فلسطینی مسئلے کے واحد حل کو استصواب رائے کا انعقاد قرار دیتے ہوئے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت پر زور دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصی کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ حملوں میں نمازیوں کی شہادت اور مقدسات کی توہین، اس قابض ریاست کی نسل پرستانہ اور مجرمانہ نوعیت کی سب سے بڑی وجہ ہے جس نے اس علاقے سے سکون، چین اور سلامتی کو چھین لیا ہے۔

واضح رہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کی فلسطین کیخلاف حالیہ جارحیت میں 25 نہتے شہری بشمول 9 بچے شہید ہوگئے؛ اور فلسطینی مزاحتی فرنٹ نے بھی اس حملے کی جوابی کارروائی میں تل ابیب اور بعض دیگر شہروں بشمول عسقلان کو میزائل کا نشانہ بنایا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں امریکی کوسٹ گارڈ کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے کنایتا پوچھا ہے کہ آپ کو واضح طور پر کس کے ساحل کا "تحفظ" کرنا ہوگا؟

خیال رہے کہ امریکی نیوی نے حالیہ دنوں میں اس بات کا دعوی کیا ہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کچھ جہاز آبنائے ہرمز میں موجود امریکی جہازوں کے قریب ہوگئے تھے اور امریکی نیوی کے اہلکاروں نے ان سے بچنے کیلئے 30 گولیاں چلائی  ہیں۔

 

ٹیگس