اسرائیلی پرچم نصب کرنے پرایران کے وزیرخارجہ کا احتجاج، ویانا کا دورہ منسوخ
May ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
محمد جواد ظریف نے آسثریا کی وزارت خارجہ اور ایوان صدر پر غاصب اور جابرصیہونی حکومت کا پرچم نصب کئے جانے پر بطور احتجاج ویانا کا دورہ منسوخ کردیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف یورپ کے دورے کے دوسرے مرحلے میں اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ سے اٹلی کے دارالحکومت روم پہںچ گئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف روم میں اپنے قیام کے دوران ویٹیکن اور اٹلی کے حکام سے ملاقات اور بات چیت کریں گے۔
محمد جواد ظریف ویانا کے دورے پر جانے والے تھے تاہم آسٹریا کی وزارت خارجہ اور ایوان صدر پر خودساختہ اسرائیلی ریاست کا پرچم نصب کئے جانے پر احتجاجا ویانا کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
محمد جواد ظریف اس سے قبل شام سمیت قطر، عراق، عمان اور کویت کا دورہ کرچکے ہیں۔