May ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا اہم ترین مشترکہ مسئلہ ، صدر روحانی اور اردوغان نے کی ٹیلی فونی گفتگو

ایران کے صدر نے ترکی کے صدر سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا اہم ترین مشترکہ مسئلہ ہے

 صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے اس ٹیلی فونی گفتگو میں  کہا   کہ غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ، وحشیانہ حملوں اور نہتے فلسطینیوں کا قتل عام  بند کرانا   ایک ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اور خاص طور سے علاقے کے دو اہم اور با اثر ملکوں کی حیثیت سے ایران اور ترکی کو چاہئے کہ باہمی تعاون اور تشریک مسا‏‏عی اور تمام توانائیوں منمجلہ اقوام متحدہ اور او آئی سی جیسے عالمی اداروں کے ذریعے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو بند کرانے کے لئے کوشش کریں ۔ 

اس ٹیلیفونی گفتگو میں ترکی کے صدر نے بھی کہا کہ اس وقت مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے ظالمانہ حملوں اور جرائم کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور صورتحال نہایت افسوسناک اور تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ سخت ردعمل کا اظہار کرے اور ضرورت ہے کہ عالم اسلام متحد ہو کر اقدام کرے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس