May ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۷ Asia/Tehran
  • جہاد اسلامی فلسطین اور عالمی اسلامی بیداری کونسل کے سربراہوں کے درمیان بات چيت

عالمی اسلامی بیداری کونسل: قدس شریف اور فلسطین کی آزادی سے متعلق الھی وعدے کے پورا ہونے کا یقین ہے۔

عالمی اسلامی بیداری کے سربراہ نے فلسطین کی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ کے ساتھ ٹلیفونک بات چیت کے دوران کہا ہے کہ قدس شریف اور فلسطین کی آزادی کا الہی وعدہ پورا ہوکر رہے گا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی  نے فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سربراہ "زیاد نخالہ" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مظلوم فلسطینی عوام کی بدستور حمایت کرتا رہے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ فلسطین اور القدس الشریف کی آزادی کیلئے وعدہ الہی پورا ہوکر رہے گا-

 اس موقع پر انہوں نے غزہ پٹی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے حالیہ حملوں کے دوران، فلسطینی شہریوں بشمول نہتے بچوں اور خواتین کی شہادت پر متاثرہ خاندانوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اور ملت ایران سمیت پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حامی، قابض صہیونی ریاست کیخلاف مزاحمت پر فلسطینی شہریوں کی بہادری اور  استقامت کو سراہتے ہیں۔

ڈاکٹرعلی اکبرولایتی نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام نے ایک بار پھر یہ ثابت کردکھایا کہ ناجائز صہیونی ریاست کی بنیاد، مکڑی کے گھر کی طرح  کمزور اور سست ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب سب مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ اس مشکل صورتحال میں فلسطینی عوام کی حمایت کریں؛ اسلامی جمہوریہ ایران نے ماضي میں اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور اب بھی قائد اسلامی انقلاب کی ہدایت کی روشنی میں اس راستے پر گامزن ہے؛ انشااللہ بہت جلد سب اکھٹے ہوکر القدس الشریف میں نماز پڑھیں گے۔

 اس موقع پر فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلسطینی عوام کی بدستور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج مزاحمتی فرنٹ نے ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف پوری طاقت سے اسے ناکو چنے چبوادئيے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پوری طاقت سے مسجدالاقصی کا دفاع کریں گے اور ناجائز صہیونی ریاست کو تباہ کردیں گے۔

انہوں نے عالمی یوم القدس کے موقع پر قائد اسلامی انقلاب کے القدس الشریف اور مزاحمتی فرنٹ سے متعلق موقف کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

ٹیگس