May ۱۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • غزہ کے عوام کے لئے ایران کی امداد

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور غزہ میں نیا بحران شروع ہونے کےفورا بعد سے ہی ایران کی ہلال احمر کمیٹی عام شہریوں کی مدد کر رہی ہے -

ایران کی ہلال احمرکمیٹی کے سربراہ محمد حسن قوسیان مقدم نے کہا کہ ریڈکراس اور ہلال احمر کی بین الاقوامی فیڈریشن کے اجلاس میں غزہ کے حالات کا جائزہ لیا گیا اور فلسطین کی ہلال احمر کمیٹی نے فیڈریشن کی سائٹ پر بین الاقوامی مدد کی درخواست کی ۔

ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ پوری دنیا کی ریڈکراس کمیٹیوں کے درمیان رابطے ہوتے رہتے ہیں اور جب کسی قدرتی سانحے کے باعث کسی ملک کو نقصان پہنچتا ہے یا کوئی ملک قومی و عالمی مخاصمت کا شکار ہوتا ہے تو دوسری ریڈکراس کمیٹیاں اپنی توانائی کے مطابق مدد کرتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کے موجودہ حالات میں صیہونی حکومت کی فوجی جارحیتوں کے باعث عام شہری زخمی ہوئے ہیں اور اسی بنا پر فلسطین کی ہلال احمر کمیٹی نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے سیروم ، ایمرجنسی دواؤں ، میڈیکل ساز و سامان اور ایمبولینس کی درخواست کی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ منگل کے اجلاس میں ایران کی ہلال احمر کمیٹی نے غزہ کے لئے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگس