May ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • ایٹمی مذاکرات میں پیشرفت کی امید

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے ویانا مذاکرات میں پیشرفت کا اعلان کیا ہے۔

ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی نے کہا کہ اس اجلاس میں پچھلے دو ہفتے کے مذاکرات کا جائزہ لیا جائے گا  اور اس کے بعد مذاکرات کار وفود اپنے اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں گے۔

سیدعباس عراقچی نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پچھلے دو ہفتے کے مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے-

البتہ چند کلیدی موضوعات پر مزید بات چیت اور دارالحکومتوں میں ضروری فیصلوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے اگلے دور میں ہم کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔

ایران اور چارجمع ایک گروپ پر مشتمل ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بدھ کی شام ویانا میں منعقد ہورہا ہے۔

ٹیگس