May ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • تہران میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ

تہران میں عوام نے مظاہرہ کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور غاصب صیہونی حکومت سے اپنی نفرت کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کی شام ہونے والے اس مظاہرے میں عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حصہ لیا ۔

مظاہرین امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کے غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں سے اپنی شدید نفرت کا اعلان کیا ۔

تہران میں انجام پانے والے اس مظاہرے کے شرکا نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور حماس اور جہاد اسلامی فلسطین سمیت سبھی استقامتی فلسطینی تنظیموں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔

مظاہرین نے عالمی اداروں سے غزہ اور غرب اردن پر وحشیانہ حملے اور بے گناہ فلسطینی عوام کے قتل عام کا سلسلہ فوری طور پر بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ان دنوں دنیا بھر میں غاصب صیہونی حکومت کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔

ٹیگس