May ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران اور آئرلینڈ کے درمیان تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے آئرلینڈ کے وزیرخارجہ سائمن کایمونی سے جوہری معاہدے پر بات چيت کی ہے۔

آئرش محکمہ خارجہ کے مطابق، "سایمون کایمونی" نے آج بروز بدھ کو آئرلینڈ کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" سے ملاقات کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آئرلینڈ کے کردار کے پیش نظر جوہری معاہدے کی بحالی سمیت دیگرعلاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز ہی سے سلامتی کونسل نے آئرلینڈ کو قرارداد 2231 کے سہولت کار اور کوآرڈینیٹر کا کردار سونپا ہے۔  آئرش وزیر خارجہ نے اس حوالے سے مارچ  میں، ایران کا دورہ کرتے ہوئے جوہری معاہدے کی بحالی اور قرارداد 2231 پر عمل درآمد سے متعلق ایرانی حکام سے مذاکرات کئے تھے۔

خیال رہے کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے دوسال گزرنے اور دیگر یورپی فریقین کیجانب سے اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے، ایران نے آئی اے ای اے کی نگرانی اور قانونی طور پر اپنے جوہری وعدوں میں مرحلہ وار کمی لانے کا اقدام کیا۔

اس سلسلے میں جوہری معاہدے کے فریقین نے گزشتہ مہینے کے دوران، ویانا میں اس معاہدے کی بحالی اور اس میں امریکہ کی ممکنہ واپسی پر مذاکرات کرنے کا آغاز کیا ہے؛ اب جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاسوں کے فریم ورک کے اندر کئی نشستوں کا انعقاد کیا گیا ہے اور ان میں کچھ پیشرفت نظر آئی ہے۔

واضح رہے کہ ویانا جوہری مذاکرات کا اگلا اجلاس کچھ گھنٹوں بعد ویانا کے گرانڈ ہوٹل میں انعقاد ہوگا اور نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" ایرانی وفد کی قیادت کریں گے۔

 

 

ٹیگس