تہران میں فلسطیینی عوام کی فتح کا جشن
تہران کے عوام نے فلسطینی عوام کے ساتھ ساتھ، صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں تحریک استقامت کی فتح کا جشن منایا۔
صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں فلسطینیوں کی فتح کے حوالے سے تہران کے فلسطین اسکوائر پر عوامی اجتماع منقعد کیا گیا جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔
میدان فلسطین پر جمع ہونے والے ایرانی شہریوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ مردہ باد اسرائیل کے فلک شکاف نعرے بلند کر رہے تھے۔ اس موقع پر آتش بازی کے ذریعے آسمان کو نورباران بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ حالیہ جارحیت میں غاصب صیہونی حکومت کی شکست اور استقامتی فلسطینی محاذ کی فتح کا جشن ایران کے دیگر شہروں میں بھی منایا جا رہا ہے۔
تہران اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض دیگر شہروں میں عوام نے گزشتہ دنوں کورونا ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے اجتماعات اور مظاہرے کر کے فسلطینی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور استقامتی محاذ کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔