May ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے  کی ایٹمی تنصیبات کے فوٹیج تک رسائی کا حق ختم

ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے کو اب ایٹمی تنصیبات کے فوٹیج تک رسائی کا حق حاصل نہیں۔

اتوار کے پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کے لیے ایران کی ایٹمی تنصیبات کی ویڈیو فوٹیج تک رسائی کی مدت بائیس مئی کو ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ معاہدے کے تحت تین ماہ کے لیے دی جانے والے رسائی کی مدت ختم ہونے کے بعد اب آئی اے ای اے کو ایٹمی تنصیبات کی فوٹییج فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

اسپیکر قالیباف نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے اسٹریٹیجک قانون پر عملدرآمد ضروری ہے اور رہبر انقلاب اسلامی بھی اس امر کی تاکید فرما چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دفاعی معاملات میں اپنی سرزمین کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ ملکوں اور امت اسلامیہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم ایران ہر طرح کی جارحیت کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹا رہے گا۔

ایران اور آئے اے ای اے نے ایڈیشنل پروٹوکول پر عملدرآمد مکمل طور پر روکنے اور ایٹمی معاہدے کے تحت دی جانے والی دسترسی ختم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ پابندیوں کے خاتمے کے اسٹریٹیجک قانون کے تحت ایران نے سیف گارڈ معاہدے سے ہٹ کر اپنی ایٹمی تنصیبات پر ہر قسم کی نگرانی محدود کر دی ہے۔

 

ٹیگس