صیہونیوں کا بھرم چورچور ہوگیا: اسپیکرقالیباف
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ جعلی صیہونی حکومت کا ناقابل تسخیر ہونے اور آئرن ڈوم کا بھرم چکنا چور ہو گیا اور آج صیہونیوں کی کمزوری پہلے سے زیادہ نمایاں ہو گئی ہے۔
پیر کو اسلامی ممالک کی بین الپارلیمانی یونین کی فلسطین کمیٹی کا چوتھا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے میں استقامت، ملت فلسطین، دنیا بھر کے مسلمانوں اور حریت پسند قوموں کو صیہونی جرائم کے جواب میں ملت فلسطین کی متحدہ و دلیرانہ کامیابی کی مبارک باد پیش کی۔
اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ دنوں دنیا نے دیکھا کہ غاصب و ٖطفل کش صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے خلاف ایسے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا کہ جس سے ہر حریت پسند کو دلی تکلیف ہوئی۔
ایران کے اسپیکر نے زور دے کر کہا کہ غاصب صیہونیوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کی غرض سے ملت فلسطین کی حمایت اور فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی کے لئے کسی مدد کرنا ان تمام افراد کی ذمہ داری ہے جو حق و انصاف پر یقین رکھتے ہیں۔