May ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران کو ایٹمی پروگرام کو فروغ دینے کا حق ہے: گروسی

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو توسیع دینے کے حق پر زور دیا ہے۔

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے فائننشیئل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ ایران کا حق ہے کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام کو توسیع دے۔

گروسی نے ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سطح ساٹھ فیصد تک بڑھائے جانے کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ گزشتہ دوبرس میں ایران کے ایٹمی پروگرام میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، موجودہ صورت حال بقول ان کے نہایت تشویشناک ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تیرہ اپریل دو ہزار اکیس کو یورینیم کی افزودگی کی سطح ساٹھ فیصد تک بڑھائے جانے کے تعلق سے تہران کے فیصلے سے ایجنسی کو آگاہ کر دیا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے بارہا یہ واضح کیا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے میں یورپی فریقوں کی وعدہ خلافیوں کی وجہ سے ایران نے جتنے بھی اقدام کئے ہیں وہ تمام فریقوں کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کی صورت میں، قابل بازگشت ہیں۔

ٹیگس