May ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
  • بے لگام صیہونیوں کی حرکتوں پر ایرانی یونیورسٹیوں اور جرمنی کا احتجاج

ایران کی ڈیڑھ سو سے زائد یونیورسٹیوں نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دہشتگردی کا سلسلہ رکوانے کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک مراسلہ تحریر کیا ہے۔

اسنا نیوز کے مطابق ایران کی ایک سو ساٹھ یونیورسٹیوں نے اینٹونیو گرترش کے نام ایک مراسلہ ارسال کر کے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ اور انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ رکوائیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مراسلہ میں مطالبہ کیا گیا ہے فلسطینی عوام بالخصوص خواتین بچوں اور طالبعلموں کے قتل عام کے ذمہ دار صیہونی حکام کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہونچایا جائے۔

اُدھر جرمن حکومت نے بھی فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں جاری صیہونی آبادکاری کی مذمت کرتے ہوئے اُسے فلسطینی مسئلے کے حل میں رکاوٹ قرار دیا۔ فارس نیوز کے مطابق جرمنی کی وزارت خارجہ کے ترجمان کرسٹوفر برگر نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں نئی کالونیوں اور آبادیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کے خلاف ہے۔

جرمنی، صیہونی حکومت کا ایک دیرینہ اتحادی سمجھا جاتا ہے تاہم وہ اب تک بارہا صیہونی آبادکاری کے عمل پر اعتراض کر چکا ہے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد تیئیس چونتیس کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی آبادکاری ایک غیر قانونی عمل ہے مگر اسکے باجود غاصب صیہونی حکومت فلسطینیوں کے مکانات مسمار اور نئی صیہونی بستیاں بسا کر اپنے جارحانہ اور غاصبانہ اقدامات کا سلسلہ جارے رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگس