May ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
  • افغان صدر کے مشیر اور نائب وزیرخارجہ کی ایرانی سفیر سے ملاقات، اہم مسائل پر ہوا تبادلۂ خیال

افغانستان کے نائب وزیرخ ارجہ نے ایران کی جانب سے بین الافغان مذاکرات کی حمایت کو اتنہائی اہم قرار دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق افغانستان نائب وزیر خارجہ میر ویس ناب نے کابل میں ایران کے سفیر بہادر امینیان کے ساتھ ایک ملاقات میں، تازہ ترین سیاسی اور سیکورٹی تبدیلیوں نیز بین الافغان امن مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے کابل اور تہران کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سرحدی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں ایران اور افغانستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

سیکورٹی اور سیاسی امور میں افغان صدر کے مشیر، حزب وحدت اسلامی کے سربراہ محمد محقق نے بھی کابل میں ایرانی سفیر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران اور محمد محقق کے درمیان ملاقات میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا اور بین الافغان امن مذاکرات کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ٹیگس