May ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • ایرانی کمانڈر کی امریکا کو کھلی دھمکی، علاقے سے نکل جائے ورنہ...

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے کمانڈر جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ امریکیوں پر بالکل بھی اعتماد نہیں ہے۔

انہوں نے ہفتے کے روز ایک پروگرام میں کہا تھا کہ امریکی بائیڈن کے دور حکومت میں بھی خطے کے خلاف اپنی تخریبی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اسلامی سرزمینوں میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ عالم اسلام کی توانائی اور معیشت کے ذرائع پر قبضہ اور صہیونی حکومت اور سعودی عرب کی حمایت کرسکیں۔

جنرل سلامی نے کہا کہ یہ بتایا جارہا ہے کہ ٹرمپ کے جانے اور اور بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد ، خطے میں واشنگٹن کی پالیسیاں تبدیل ہوگئی ہیں اور خطے کو پرامن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، کیا یہ بات سچ ہے یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے چلے جانے سے امریکہ کی حکمت عملی تبدیل نہیں ہوتی ، یہ ممکن ہے کہ واشنگٹن کا انداز بدل جائے لیکن اس کا ہدف کبھی تبدیل نہیں ہوتا ہے۔

آئی آر جی سی کے کمانڈر نے کہا کہ امریکہ کا بنیادی مقصد علاقائی ممالک میں بد امنی اور کشیدگی کو جاری رکھنا ہے، امریکہ کی حکمت عملی ہے کہ اسلامی ممالک کو چھوٹا کر دیا جائے اور اسلامی ممالک کی طاقت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا جائے، اختلافات ہمیشہ باقی رہیں تاکہ وہ اسلامی ممالک کی توانائی اور اقتصاد کے ذرائع پر قبضہ کر سکیں اور سربراہوں کے آنے جانے سے اس ملک کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوتی۔

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ بائیڈن کے دور میں بھی امریکیوں نے اسی حکمت عملی پر کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پر بھی کسی طرح اعتبار نہیں کیا جاسکتا ، وہ اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت کررہا ہے اور خطے میں بدامنی کی جڑ ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر نے کہا کہ ان کا علاقائی ممالک پر کنٹرول ہے ، ہم دیکھتے ہیں کہ عراق اور شام میں ان کا قبضہ ہے ، انہوں نے قافلوں پر حملے کئے، اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے توپ یمنیوں پر گولے برساتے ہیں۔

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکیوں کو افغانستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا ، لیکن ان کے پاس علاقے چھوڑنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے، انہیں علاقہ چھوڑنا ہے اور اگر وہ نہیں گئے تو انہیں چھوڑنا ہی پڑے گا اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ بات امریکیوں کی سمجھ میں کافی حد تک آ گئی ہے۔

ٹیگس