May ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے باوجود ایرانی ماہرین نے دنیا کی سب سے کارآمد اور موثر ترین ویکسین بنانے میں کامیابی حاصل کی

ایران ماہرین کی تیار کردہ کورنا ویکسین ، کووایران برکت پیداواری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور اب تک دس لاکھ خوراکیں تیار کی جاچکی ہیں۔

کوو ایران برکت ویکسین کے کلنیکل ٹرائل کی انچارج محترمہ مینومحرز نے بتایا ہے کہ اب تک دس لاکھ خوارکیں تیار کی جا چکی ہیں جبکہ آئندہ اگست تک ہم اٹھارہ لاکھ خوراکیں تیار کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

ڈاکٹر مینو محرز نے مزید کہا کہ پابندیوں کے باوجود ایرانی ماہرین نے دنیا کی سب سے کارآمد اور موثر ترین ویکسین بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ویکسین بہت جلد عوام تک پہنچے گی اور قومی ویکسینیشن مہم کا حصہ بنے گی۔

ویکسین پروجیکٹ کے ڈائریکٹر ریسرچ حسن جلیلی نے اس موقع پر کہا کہ چند ہفتے پہلے کووایران برکت پیداواری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور ہم اس کی دس لاکھ خوراکیں ، وزارت صحت کے حوالے کر رہے ہیں جس کے لیے لازمی قانونی مراحلے طے کیے جارہے ہیں۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس