Jun ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران کی دفاعی ترقی بے نظیر رہی، استقامتی محاذ کے علمبردار آج قائد انقلاب ہیں: جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے ملک کے دفاعی ماہرین اور سائنسدانوں کی خدمات کو سراہا ہے۔

وزارت دفاع کے شعبہ توانائی کے ماہرین کی تیار کردہ سپر ہیوی بیٹریوں کی پروڈکشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان سائنسدانوں نے توانائی کے میدان میں پیچیدہ اور مشکل ترین ٹیکنالوجیوں تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سال کے دوران دفاعی صنعتوں کی پیداوار میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے فلسطینی عوام اور صیہونی حکومت کے درمیان حالیہ جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کی جنگ ازل سے جاری ہے اور ابد تک جاری رہے گی۔

جنرل محمد باقری نے کہا کہ فلسطین کے عوام آج پتھروں کے بجائے گولوں اور راکٹوں سے کام لے رہے ہیں اور صیہونی دشمن کو عسکری میدان میں ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے جواب دے رہے ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای آج دنیا میں استقامی محاذ کے علمبردار ہیں۔

ٹیگس