Jun ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۱ Asia/Tehran
  • انتخابات اور رائے دھی اسلامی انقلاب کی دین ہے، اسلامی نظام میں معیار عوام کا ووٹ ہے: صدر روحانی

صدر حسن روحانی نےایران میں انتخابات اور رائے دھی کو اسلامی انقلاب کی دین قرار دیا ہے۔

بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے انتخابات اور عوام کے ذریعے ملکی انتظام چلانے کا راستہ دکھایا اور ’عوام کے ووٹ ہی معیار ہیں‘ آپ کا اہم ترین نعرہ تھا۔

بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ  کی برسی سے پہلے ہونے والے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ تین، چار اور پانچ جون انقلاب اسلامی اور ایران کی تاریخ کے اہم ترین اور عہدساز دن شمار ہوتے ہیں۔

صدر ایران نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے حوالے سے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی فکری اساس عوامی حمایت پر استوار تھی۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی رحمت اللہ اس بات کے قائل تھے کہ عوام کو  ملک کے اقتدار اور انتظام میں بنیادی کردار حاصل ہونا چاہیے۔

صدر ایران نے واضح کیا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہمیشہ انتخابات میں عوام کی بھرپور شمولیت پر زور دیا ہے اور ہم سب کو اس پر سختی سے کاربند رہنا چاہیے۔

ٹیگس