Jun ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۹ Asia/Tehran
  • تہران آئل ریفائنری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

تہران آئل ریفائنری میں ڈیزل کے ذخیرے میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق تہران آئل ریفائنری کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر شاکر خفائی نے بتایا ہے کہ ریفائنری کے ایک ڈیزل ٹینک میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور ایندھن کے دوسرے ٹینک پوری طرح محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام ساڑھے سات بجے کے قریب تہران آئل ریفائنری کے ڈیزل کے ایک ذخیرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں بیس ہزار بیرل ڈیزل جل کر تباہ ہوگیا۔

 شاکر خفائی نے بتایا کہ آتشزدگی  کے اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا  کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعےکی  وجوہات کا اعلان کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس