Jun ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • پندرہ خرداد، افکارِ خمینی کے سامنے امریکہ کی شکست کا دن ہے: صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ پندرہ خرداد کو ثابت ہوگیا کہ ایک پوری طرح مسلح اور امریکہ پر تکیہ کرنے والی حکومت بھی امام خمینی (رح) کے افکار کے سامنے نہ ٹھہر سکی اور شکست سے دوچار ہوگئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے جمعرات کو ایک زرعی پروجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ امام خمینی (رح) کے نظریات اور تحریک پر یقین رکھتے تھے انھوں نے تشدد اور قید و بند کا مقابلہ کیا اور نہ صرف یہ کہ قید و بند اور دباؤ  ان کا راستہ نہ روک سکا بلکہ راہگشا بن گیا اور عقل و خرد کے راستے میں حائل نہ ہو سکا۔ 

صدر روحانی نے کہا کہ ہم سب کو امام خمینی (رح) کی راہ پر چلنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو معنوی و مادی لحاظ سے مزید پیشرفت و ترقی کے راستے پر آگے بڑھا سکیں۔ پندرہ خرداد تیرہ سو بیالیس ہجری شمسی مطابق پانچ جون انیس سو ترسٹھ، انقلاب اسلامی اور ملت ایران کی اسلامی تحریک کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پندرہ خرداد مطابق پانچ جون کو عاشور کے دن اپنے خطاب میں امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے شاہی حکومت کی اسلام مخالف پالیسیوں اور صیہونی حکومت کے ساتھ اس کے روابط اور سازشوں کا پردہ فاش کیا تھا۔

اس تقریر کے بعد  ستم شاہی حکومت کے کارندوں نے آپ کو گرفتار کر لیا تھا۔ امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی گرفتاری کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پورے ایران میں عوام کے احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔

ٹیگس